the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وا شنگٹن 27 دسمبر ( ایجنسیز) امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان میں امریکی جنگی مشن کے اختتام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں فوجی مشن ختم اور دنیا اب محفوظ ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے کرسمس کے موقع پرمیرین کورکے بیس ہوائی کے دورے کے دوران فوجیوں کے اعزاز میں دی گئی کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خدمات پرشکریہ ادا کیا۔ اوباما نے کہا کہ امریکی مسلح افواج میں مردوں اور عورتوں کی غیرمعمولی خدمات کے باعث



افغانستان کے پاس ملک کی تعمیرنو کیلئے ایک موقع ہے، افغانستان کو دوبارہ دہشت گردحملوں کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے۔ 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آخرمیں افغانستان میں نیٹو کی قیادت میں جنگی مشن کے اختتام کے بعد 10ہزار 800امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رہنے کی توقع ہے۔ اوباما انتظامیہ نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھاکہ 2015 کے شروع کے چند ماہ تک کے لئے 10 ہزار 800امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے جوافغان سیکیورٹی فورسز کی مدد کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.